Live Updates

عمران خان کی بہن نے مجھے پیغام بھیجا کہ ہم بہنوں کو اس شادی کے حوالے سے تحفظات تھے

ہمیں کئی لوگوں نے کہا تھا کہ عمران خان کی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ علیمہ خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 جون 2018 15:50

عمران خان کی بہن نے مجھے پیغام بھیجا کہ ہم بہنوں کو اس شادی کے حوالے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جون 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب میں عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا نام بھی آیا اورکہا گیا کہ علیمہ خان خود کو فاطمہ جناح سمجھتی تھیں۔عارف نظامی نے کہاکہ علیمہ خان نے مجھے وٹس ایپ پر ایک پیغام بھیجا اور کہا کہ ہم ساری بہنوں کو اس شادی کے حوالے سے تحفظات تھے۔

ہم سب بہنوں کو عمران خان کی صحت اور ان کی زندگی سے متعلق بھی تحفظات تھے۔ ہمیں مختلف ذرائع نے کہا تھا کہ عمران خان کی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے کیونکہ ریحام خان پلانٹڈ ہیں،لیکن ہم کیا کر سکتے تھے ہم بے بس تھے ،ہم اپنے بھائی کی زندگی اور ان کی جان کی سلامتی کے لیے دعا کرسکتے تھے اور وہی کرتے رہے۔

(جاری ہے)

اور ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم نہ تو اس خاتون کو منہ لگائیں گے نہ ملیں گے، اس شادی کے باوجود ہم نے نہ شادی میں شرکت کی اور نہ ہم ان سے ملے۔

عارف نظامی نے کہا کہ کتاب میں مبینہ طور پر ریحام خان نے علیمہ خان سے متعلق غلط دعویٰ کیا ہے کیونکہ علیمہ خان کے مطابق انہوں نے ریحام خان سے کبھی بات نہیں کی نہ ان کی شکل دیکھی۔ علیمہ خان نے کہا کہ ہم نے نہ صرف ریحام خان سے کبھی بول چال نہیں کی ہم نے اس شادی کے دوران اپنے بھائی عمران خان سے بھی بول چال بند رکھی۔یاد رہے کہ ریحام خان نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو بھی نہیں بخشا اور کتاب میں ان سے متعلق بھی دعویٰ کر ڈالا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ ریحام خان  نے اپنی کتاب میں پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس اور عظمیٰ کردار پر گھناؤںے الزامات عائد کیے ہیں اور کہا ہے کہ ان تمام  خواتین کے عمران خان کے ساتھ تعلقات ہیں۔ ریحام خان نے کئی خاتون صحافیوں سے بھی عمران خان کے تعلقات ہونے کا دعویٰ کیا۔

ریحام خان نے کتاب میں دعویٰ کیا کہ علیمہ خان نے مجھے کہا کہ ہم عمران خان کو اپنا بھائی نہیں سمجھتے ، ہمارے لیے وہ ایک شخص ہیں جن سے ہم اپنا مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان کے بیٹے قاسم پر منشیات کے استعمال کا بھی الزام عائد کیا۔  واضح رہے کہ ریحام خان کی کتاب کا مسودہ لیک ہونے پر میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے جس کی وجہ ریحام خان کے اپنی کتاب میں عمران خان اور قریبی ساتھیوں پر عائد کیے جانے والے الزامات ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات