سال 2018میں آخری ورلڈ کپ کھیلنے والی21مشہور فٹبالرز

جمعرات 7 جون 2018 16:04

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) فیفا ورلڈ کپ 2018روس کی سرد سرزمین پر شروع ہونے والا ہے اور دنیا بھر کی ٹیمیں اس سرد ملک کو گرمانے کیلئے تیار ہیں۔لیکن ان ٹیموں میں کچھ کھلاڑی ایسے بھی ہیں جو شاید 2018کے بعد ورلڈ کپ میں حصہ نہ لے سکیں۔ ان کھلاڑیوں کے بارے میں جاننے کیلئے ضروری ہے کہ آپ کو ان کی عمر کا پتا ہو۔ یعنی 2022کے ورلڈ کپ تک امن کی عمر کیا ہوگی۔

اگر ان کی عمر 2022کے ورلڈ کپ تک 34سال یا اس ے زیادہ ہوتی ہے تو قوی امکان ہے کہ 2018کا ورلڈ کپ ان کیلئے آخری ثابت ہوگا۔ایف سی بارسیلونا سے تعلق رکھنے والے سرجیو بسکویتس 2022کے فیفا ورلڈ کپ تک 34کے ہو چکے ہوں گے۔ہسپانوی قومی ٹیم سے تعلق رکھنے والے آندریس انیستا 2022کے ورلڈ کپ تک 38سال کے ہو چکے ہوں گے۔

(جاری ہے)

اوروگوئے نیشنل ٹیم کے کھلاڑی لوئس سواریز 2022کے ورلڈ کپ تک 35کے ہندسے تک پہنچ جائیں گے۔

اوروگووین فٹبالر ایڈنسن کاوانی بھی جب تک 35کے ہوچکے ہوں گے۔برازیلئین فٹبالر دانی ایلوس 39سال کے ہو چکے ہوں گے۔تھیاگو سلوا بھی برازیلئین فٹبالر ہیں جو 2022تک 37سال کے ہوچکے ہوں گے۔بیجئیم ڈیفینڈر ونسینٹ کومپینی 2022تک 36کے ہوجائیں گے۔فرانسیسی اسٹرائکر کریم بینزیما 2022کے ورلڈ کپ تک 34سال کے ہو جائیں گے۔فرانسیسی کھلاڑی اولیوئیر جیروئڈ 2022تک 35سال کے ہو جائیں گے۔

کولمبئین پلئیر ہوان کواڈراڈو 2022تک 34کے ہو جائیں گے۔اوروگوے سے تعلق رکھنے والے ڈیفینڈر ڈئیگو گوڈن 36کے ہوجائیں گے۔کروشئین مڈ فیلڈر لیوکا موڈرک 36کے ہوجائیں گے۔کولمبئین فٹبالر راڈامیل فالکا 2022تک 36کے ہوجائیں گے۔برازیلئین ڈیفینڈر مارسیلو وئیرا 34کے ہوجائیں گے۔میکسیکن فٹبالر ہیوئیر ہرنانڈیز 2022 کے ورلڈ کپ تک 34کے ہو چکے ہوں گے۔پرتگالی مڈ فیلڈر ریکارڈو کواریسما 38 سال کے ہوچکے ہوں گے۔

پرتگالی فٹبالر کرسچیانو رونالڈو 2022 کے ورلڈ کپ تک 37سال کے ہو چکے ہوں گے۔ارجنٹائن نیشنل فٹبال ٹیم کے کھلاڑی سرجیو اگویرو 2022 تک 34 سال کے ہو چکے ہوں گے۔فرانسیسی کھلاڑی گونزالو ہگوین بھی تب تک 34کے ہو چکے ہوں گے۔ارجنٹائن نیشنل فٹبال ٹیم کے کھلاڑی اینجل ڈی ماریا بھی 34 تک پہنچ جائیں گے۔ابھی یہ تو نہیں پتا کہ 2018کے بعد لیونیل میسی ارجنٹیان کے ساتھ کھیلیں گے یا نہیں، 2022 کے ورلڈ کپ تک وہ بھی 35 کے ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :