ن لیگ نےحسن عسکری کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد کردی
الیکشن کمیشن فیصلے پرنظرثانی کرے،الیکشن کمیشن نےپنجا ب میں انتخابی عمل کو مشکوک بنا دیا،حسن عسکری کی موجودگی میں شفاف الیکشن نہیں ہوں گے، مسلم لیگ ن ہرحال میں الیکشن لڑے گی چاہے خلائی مخلوق بھی الیکشن کروائے۔ن لیگ کے رہنماؤں شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 7 جون 2018 15:59
(جاری ہے)
حسن عسکری اور ایازمیر کے خیالات آپ ٹی وی پردیکھ سکتے ہیں اور اخبارات میں پڑھ سکتے ہیں۔
نگراں حکومت کا کام کسی کی طرف داری کرنا نہیں ہوتا جو جمہوری عمل کیخلاف ہو۔بدقسمتی ہے کہ الیکشن کمیشن نے حسن عسکری کا نام نامزد کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حسن عسکری کو شام کو ٹی وی پرسنا جاسکتا ہے جو کہ وہ اپنے خیالات مسلم لیگ ن کے حوالے سے رکھتے ہیں۔ان کی تقاریراور آرٹیکل بھی موجود ہیں۔انہوں نے اس موقع پرحسن عسکری کے ن لیگ کے خلاف مضامین بھی پڑھ کرسنائے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے الیکشن کمیشن کو تمام ریکارڈ بھیء بھیجا تھا۔شاہد خاقان نے کہاکہ پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔الیکشن کمیشن نے پنجا ب میں الیکشن کمیشن کے عمل کو مشکوک بنا دیا ہے۔حسن عسکری کی موجودگی میں شفاف الیکشن نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ تما م کی تمام سیاسی جماعتیں جو جمہوری رویہ رکھتی ہیں ان کا یہی مئوقف ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ ن ہرحال میں الیکشن لڑے گی چاہے خلائی مخلوق بھی الیکشن کروائے ہم الیکشن ضرور لڑیں گے۔اس موقع پراحسن اقبال نے کہا کہ 25جولائی کو الیکشن ہونا ضروری ہے۔الیکشن میں تاخیر سے بے یقینی پیدا ہوگی اور پاکستان اس کوبرداشت نہیں کرسکتا۔ الیکشن اگر متنازع ہوگا تواس سے بھی نقصان ہوگا۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عوام کا پیغام دیتا ہوں کہ ہمارے قائد نے بیانیہ دیا کہ ووٹ کو عزت دو میں کہتا ہوں کہ ووٹ کا تحفظ بھی کریں۔ہم نے دہشتگردی ختم کی ہے۔ کراچی میں امن لے کرآئے ہیں۔بجلی کی لوڈشیڈنگ کی ہے۔بلوچستان کو قومی دھارے میں لے کرآئے۔فاٹا کو ضم کیا، گلگت بلتستان کیلئے پیکج دیا۔ہم نے عوام کی خدمت کی ہے۔اس لیے عوام کا جو بھی فیصلہ ہے ہم اس کوقبول کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.