نگران وزیراعلیٰ پنجاب پروفیسر حسن عسکری کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے

جمعرات 7 جون 2018 16:04

نگران وزیراعلیٰ پنجاب پروفیسر حسن عسکری کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے
لاہور۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) نامزد نگران وزیراعلیٰ پنجاب پروفیسر حسن عسکری کل جمعہ کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق نہ ہونے پر پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوایا گیا تھا اور الیکشن کمیشن نے پروفیسر حسن عسکری کو پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیاہے جو آج گورنر ہائوس لاہور میں اپنے عہدے کا باقاعدہ حلف اٹھائیں گے ۔

حسن عسکری نے کہا ہے کہ میں اپنے منصب کا غلط استعمال نہیں کروں گا، مجھے الیکشن کمیشن نے آئینی طور پر اس عہدے پر مقرر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مختصر اور پروفیشنل افراد پر مشتمل کابینہ ہوگی، کبھی کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رہا، پنجاب بڑا صوبہ ہے یقینا بھاری ذمہ داری عائد ہوئی ہے۔انتخابات صاف اور شفاف ہونگے، کوئی جماعت پریشان نہ ہو۔