شہر خاموشاں چک نمبر47شمالی سرگودھاکی از سرنو تعمیرکا منصوبہ مکمل ہو گیا

جمعرات جون 16:04

سرگودھا۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) سابق کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر محمدعمر فاروق علی ملک کی کوششوں سے شہر خموشاں چک نمبر 47 شمالی کی از سرنو تعمیرکا منصوبہ مکمل ہو گیاہے۔ شہر خموشاں کے منصوبے میں وضو خانے ‘ طہارت خانے ‘ قبرستان میں بجلی ‘ لائٹس اور جنازہ گاہ میں پنکھوں کی تنصیب شامل ہے ۔ شہر خموشاں کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک نے اپنے تبادلہ سے کچھ عرصہ قبل کیا تھا جسے موجودہ کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر جواد اسلم بٹ نے مکمل کیا۔

(جاری ہے)

شہر خموشاں کی تعمیر پر ممبر کنٹونمنٹ بورڈ راجہ شہزاد انور او رجنرل سیکرٹری النور ویلفیئر سوسائٹی حاجی راجہ محمد سرفراز خان نے سابقہ وموجودہ کنٹونمنٹ ایگزیکٹو افسران کا شکریہ ادا کیا ہے او رکہاہے کہ شہر خموشاں کی دیکھ بھال اور تعمیر علاقے کے لوگوں کا درینہ مطالبہ تھا اور دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے قبروں کی بے حرمتی معمول بن چکا تھا ۔ آوارہ جانورں کی وجہ سے اکثر قبریں مسمار ہو چکی تھیں۔ انہوں نے توقع کا اظہار کیاکہ شہر خموشاں کی چاردیواری کی تعمیر پر بھی جلد کام کا آغاز ہو جائیگا۔

متعلقہ عنوان :