سرگودھا، تیز رفتار ٹرالی کی ٹکر سے 2موٹر سائیکل سوار جاںبحق ،ڈرائیورفرار

جمعرات 7 جون 2018 16:04

سرگودھا۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) 85جھال کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر 2موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقہ شریفہ کے رہائشی رمضان اور حیات موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ٹر یکٹر ٹرالی کی ٹکرلگنے سے حیات موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ رمضان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر طبی امداد ملنے کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکا ، پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد قانونی کاروائی شروع کردی ہے جبکہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :