پولیس پبلک سکول سرگودھا کے ہائی سکول بلاک کا افتتاح

جمعرات 7 جون 2018 16:10

سرگودھا۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر اختر عباس نے پولیس پبلک سکول سرگودھا کے ہائی سکول بلاک کاافتتاح کر دیا ۔اس موقع پر ڈی ایس پی ، آر آئی بی قاضی فاروق سلطان ، پرنسپل ودیگر سٹاف موجود تھا ۔

(جاری ہے)

آرپی او نے کہاکہ ہائی سکول بلاک کو مڈل سکول سے علیحدہ بنایا گیا ہے یہ بلاک چار کمروں پر مشتمل ہے جس میں طلباء وطالبات کیلئے علیحدہ علیحدہ کلاس روم بنائے گئے ہیں۔

دور حاضر کے جدید تقاضوں سے اہم آہنگ سائنس لیبارٹری بھی تعمیر کی گئی ہے ۔ آرپی او نے مزید کہا کہ سکول کو ایجوکیشن بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ کرایا گیا ہے جبکہ ہائی سکول کا الحاق سکینڈری بورڈ سرگودھا کے ساتھ بھی کر دیا گیا ہے ۔ ہائی سکول بلاک میں بچوں کے لیے علیحدہ پلے گراؤنڈ بھی تیا ر کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :