وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان مسزروشن خورشید بروچا نے وزارت اُمور کشمیر وگلگت بلتستان کا چارج سنبھال لیا

جمعرات 7 جون 2018 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء)وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان مسزروشن خورشید بروچا نے وزارت اُمور کشمیر وگلگت بلتستان کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کو وزارت میں وزارت اُمور کشمیر و گلگت بلتستان ، جموں وکشمیر کونسل اورگلگت بلتستان کونسل سے متعلق تفصیلاً بریفینگ دی گئی۔

(جاری ہے)

جوائنٹ سیکرٹری وزارت اُمور کشمیر ،جوائنٹ سیکرٹری کشمیر کونسل،جوائنٹ سیکرٹری جی بی کونسل نے وزارت اور دونوں کونسلزکے فنگشنز سے متعلق آگاہ کیابریفینگ میں وفاقی سیکرٹری اُمور کشمیر ،جوائنٹ سیکرٹریز کے علاوہ وزارت اور دونوں کونسلزکے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہاکہ وہ نگران سیٹ اپ کے مینڈیٹ کے مطابق اس عرصے میں وزارت اور کونسلزز کے تفویض کر دہ کردار میں بہتری لانے کی کوشش کریں گی جس کے لیے وزارت اور کونسلزز کے ملازمین کو ایک ٹیم کی مانند کام کرنا ہوگا۔ اس سے قبل وزارت انسانی حقوق اور وزارت سفران میں بھی وفاقی وزیر کو متعلقہ وزاتوں سے متعلق بریفینگ دی گئی۔