وزیراعظم کی لوئر دیر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت،

قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعرات جون 16:10

وزیراعظم کی لوئر دیر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے لوئر دیر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے لوئر دیر میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔۔وزیراعظم نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کیاہے۔