وزیر اعظم آزاد کشمیر کی سابق وزیر اعظم سالار جمہوریت سردار سکند ر حیات سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

سردار سکندر حیات کی وزیر اعظم آزاد کشمیر کو ایکٹ 74میں ترمیم اور ختم نبوت بل پاس کروانے پر مبارکباد حکومت آزادکشمیرنے ترقیاتی بجٹ دگناہونے کے باوجودبروقت خرچ کرکے مطلوبہ اہداف حاصل کئے ہیں ،ْسردار سکندر حیات

جمعرات 7 جون 2018 16:11

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے سابق صدر ،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سالار جمہوریت سردار سکند ر حیات خان سے ان کی رہائش گاہ سالار ہاوس فتح پور تھکیالہ میں ملاقات کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سابق صدر ،سابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات خان سے ان کی صحت بارے دریافت کیا ملاقات میں باہمی دلجسپی کے امور زیر غور آئے۔

اس موقع پر سابق وزیر سردار محمد نعیم خان ودیگربھی موجودتھے سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کو ایکٹ 74میں ترمیم اور ختم نبوت بل پاس کروانے پر دلی مبارک دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے دور حکومت میں انتظامی و مالی معاملات میں بھی بہتری آئی ہے ۔

(جاری ہے)

سالارجمہوریت نے کہاکہ حکومت پاکستان سے ورکنگ ریلیشن شپ بہتراندازمیںجاری رہے اس موقع پرسالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان نے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی حکومت آزادکشمیرکوبااختیاربنانے کے لیے کی جانے والی کوششوںکوبھرپوراندازمیںسراہتے ہوئے حکومت پاکستان اورمسلم لیگ (ن )کی قیادت کابھی شکریہ اداکیاجنہوںنے آذادکشمیرمیںترقیاتی بجٹ دگناکرکے تعمیروترقی کی راہ ہموارکردی ہے سالارجمہوریت نے کہاکہ ایکٹ74میںترمیم اورکشمیرکونسل کے اختیارات کے خاتمہ سے آزادکشمیرکی آمدن میںاضافہ ہوگا ایکٹ74اب آئین بن گیاہے جوکہ خوش آئند بات ہے سردارسکندرحیات خان نے کہاکہ حکومت آزادکشمیرنے ترقیاتی بجٹ دگناہونے کے باوجودبروقت خرچ کرکے مطلوبہ اہداف حاصل کئے ہیںوزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کو13ویںترمیم بارے بریف کیاوزیراعظم آزادکشمیرنے سالارجمہوریت کوحکومت پاکستان اورمسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ہونے والی اپنی ملاقات کے بارے میںبھی سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کوآگاہ کیاوزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے ایکٹ74کی ترمیم شدہ کاپیاںبھی سالارجمہوریت کوفراہم کیں۔