فیصل مسجد میں قیام الیل ( محافل شبینہ) جاری

جمعرات جون 16:11

فیصل مسجد میں قیام الیل ( محافل شبینہ) جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی دعوہ اکیڈمی کے زیر اہتمام قیام الیل( محافل شبینہ) کا سلسلہ فیصل مسجد میں جاری ہے ۔

(جاری ہے)

رمضان کی 21ویں شب سے قیام الیل میں نامور قرأ حضرات حصہ لے رہے ہیں جن کی امامت میں جڑواں شہروں سے مقتدی و معتکفین حضرات کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے ۔ دعوہ اکیڈمی کے زیر اہتمام یہ سلسلہ آخری عشرے کے اختتام تک جاری رہے گا۔ قیام الیل کا آغاز ہر رات 11:00 بجے ہوتا ہے جو 2:00 بجے تک جاری رہتاہے ۔ یاد رہے کہ اس سال دعوہ اکیڈمی کے زیر اہتمام فیصل مسجد میں 700 افراد معتکف ہیں جن کے لیے سہولیات اور قیام الیل کا انتظام دعوہ اکیڈمی کر رہی ہے ۔