ایکٹ 74 میں ترمیم سے ریاست بااختیارعوام باوقار ہوئے ،قائد ن لیگ نوازشریف ، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ہماری حکومت نے تحفظ ناموس رسالت بل ،ایکٹ 74 میں ترمیم،میرٹ کی بحالی سے خطہ کشمیر کاوقار بلند کیا

آزادحکومت کے وزیر لوکل گورنمنٹ راجہ نصیر احمد خان کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 7 جون 2018 16:12

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) آزادحکومت کے وزیر لوکل گورنمنٹ راجہ نصیر احمد خان نے کہاہے کہ ایکٹ 74 میں ترمیم سے ریاست بااختیارعوام باوقار ہوئے ،قائد ن لیگ نوازشریف ، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ہماری حکومت نے تحفظ ناموس رسالت بل ،ایکٹ 74 میں ترمیم،میرٹ کی بحالی سے خطہ کشمیر کاوقار بلند کیا،مخالفین اپنی جھوٹی سیاست کادروازہ بند ہوتے دیکھ کرواویلا کررہے ہیں،وزیراعظم آزادکشمیر نے پہلی مرتبہ 70 سال بعد آزادکشمیر کو بااختیا ربنایا،آزادکشمیر کی آئینی ، مالیاتی خودمختاری پاکستان کے مفاد میں ہے،بااختیار آزادکشمیر پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کی ضمانت ہے،مستحکم پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تقویت اور کامیابی کاضامن ہے ۔

(جاری ہے)

ن لیگ کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ حکومت بنائے گی لوکل گورنمنٹ کے تمام منصوبے ہمارے دور میں زمین پر نظرآئیں گے ۔گزشتہ روز میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایکٹ 74 میں ترمیم، کشمیر کونسل کے اختیارات آزادکشمیر کوملنے سے آزادکشمیر حقیقی معنوں میں بااختیار حکومت بن گئی ،نبی کریم کے غلام ہونے کے ناطے ختم نبوت بل کی منظوری بھی مسلم لیگ ن حکومت کااحسن کارنامہ ہے، آزادکشمیر میں میرٹ کی بحالی ، رشوت کے خاتمہ کیلئے وزیراعظم آزادکشمیرنے جماعتی مفادات سے بالا تر ہوکر قومی مفادات کیلئے این ٹی ایس کانفاذ کرکے خطہ کو اہل اور گریڈ 1میں پاس ہونیوالے امیدواروں پر مشتمل اساتذہ سکولوں کومہیا کیئے جس سے نسل نو کو بہترین راہنمائی ملے گی ،انہوں نے کہاکہ ایکٹ 74 کی ترمیم ،ایکٹ2018کے نفاذ پر ایوان مبارک باد کامستحق ہے، بجٹ اضافہ کرنے پر قائد مسلم لیگ ن پاکسان وسابق وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کے کشمیر ی قوم احسان ممنون ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کی جرات کوسلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے اپنے قائدانہ صلاحیتوں سے آزادکشمیر کوباوقار بنانے اور ایکٹ 74 میں ترمیم کرکے بااختیار بنایا ۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں تاریخ ساز بجٹ 2016-17 اور2018-19 ہے ۔یقینا فاروق حیدرخان کااہم کارنامہ ہے انہوں نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ کے تمام منصوبے زمین پر نظر آئیں گے ۔ ہم خطہ کی تعمیروترقی پر یقین رکھتے ہیں انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں کہ جب خطہ میں تعمیروترقی عام ہوگی ۔ اور ن لیگ کا بول بالا ہوگا۔