پی ٹی آئی ہٹیاں بالا نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں تقرریوں کو خلاف میرٹ قراردیتے ہوئے مسترد کردیا

جمعرات جون 16:12

ہٹیاںبالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) پی ٹی آئی ہٹیاں بالا نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ہٹیاں بالا میں ہونے والی تقرریوں کو خلاف میرٹ قراردیتے ہوئے مسترد کردیا۔تجربہ کار اور عرصہ درازسے تعینات کنٹرکٹ ملازمین کو فارغ کرکے نا تجربہ کار اور صرف لیگی کارکنان کو تعصب و سیاسی بنیادوں پر تعینات کیا گیا۔ گزشتہ تین ماہ سے وزیراعظم،، خاتون اول اور فرزند وزیراعظم کے درمیان ان 42اسامیوں کو لیکر شدید تنازعہ تھا۔

کئی مرتبہ میرٹ لسٹ بنائی اور پھاڑی گئی۔سیاسی مخاسمت اور تعصب کی بدترین مثال اس سے قبل دیکھنے کو نہیں ملی، کفر کی حکومت تو چل سکتی ہے مگرظلم کی حکومت نہیں چل سکتی۔ تحریک انصاف ضلع ہٹیاںبالا ہر محاز پر اس ظلم کیخلاف بھرپور جدوجہد کرے گی ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء و سابق امیدوار اسمبلی سیدذیشان حیدر کی رہائشگاہ پر منعقدہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ۔

(جاری ہے)

سابق امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر، لیاقت علی اعون،سفیر احمد سلہریا، راجہ شہباز خان، ظہور نقوی ،چوہدری اسمائیل اور دیگر نے کیا۔۔تحریک انصاف نے مشترکہ طور متاثرہ ملاززمین اور دیگر سٹیک ہولڈزکیساتھ ملکر احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق ،پی ٹی آئی ضلع ہٹیاں بالا کے سینئر رہنما لیاقت عوان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل، تمام سیاسی مذہبی جماعتوں، سماجی تنظیمات، تاجر، صحافیوں، سول سوسائٹی اور وکلاء کی مشارت سے قانونی چارہ جوئی اور احتجاجی تحریک کا انعقاد کیا جائے گا۔