ہونہار سکالر ارشاد علی خان نے ایم فل مقالے کا کامیاب دفاع کرلیا

مقالہ عنبرین خواجہ کی زیر نگرانی مکمل کیا ‘ بیرونی ممتحن کے فرائض ڈاکٹر عالم نے سرنجام دئیے

جمعرات 7 جون 2018 16:12

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) جامعہ کشمیر ادارہ مطالعہ کشمیر کے ہونہار سکالر ارشاد علی خان نے ایم فل مقالے کا کامیاب دفاع کرلیا۔

(جاری ہے)

مقالے کا عنوان آزادریاست جموں وکشمیر میں جمہوری ارتقاء ‘گڈ گورننس اور معاشرتی ترقی کے تناظر میں تھا ۔ موصوف نے اپنا مقالہ ڈائریکٹر ادارہ مطالعہ کشمیر عنبرین خواجہ کی زیرنگرانی تحقیقی کام مکمل کیا۔ جبکہ بیرونی ممتحن علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عالم علی تھے۔ اساتذہ ‘طلبہ اور دوست احباب نے انھیں مقالے کے کامیاب دفاع پر مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :