سابق وزیراعظم بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کل مظفرآباد میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کریں گے ‘بیرسٹرسلطان محمود ایکٹ 74ء میں ترامیم اور موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں اہم اعلانات کریں گے

تحریک انصاف آزادکشمیر کے سینئرنائب خواجہ فاروق احمد اور سید ذیشان حیدر کا مشترکہ بیان

جمعرات 7 جون 2018 16:12

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) سابق وزیراعظم و صدر پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کل مظفرآباد میں افطار ڈنر کی عظیم الشان تقریب سے خطاب کریں۔انتظامات مکمل ۔ بیرسٹرسلطان محمود ایکٹ 74ء میں ترامیم اور موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں اہم اعلانات کریں گے۔اس موقع پر مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی جماعتوں کو خیرآباد کہہ کر بیسیوں افراد پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر میں شمولیت اختیار کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے سینئرنائب صدر و سابق وزیر حکومت خواجہ فاروق احمد اور پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیرکی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ممبر و سابق امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ مظفرآباد آمد پرسابق وزیراعظم و صدر پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

کارکنان میں بھرپور جوش و خروش پایا جاتا ہے۔دویژن بھر کے کارکنان و ذمہ داران انتہائی محنت و جاں فشانی کیساتھ آج منعقد ہونیوالے پروگرام کی تیاریاں کیں۔انہوںنے مذید کہا کہ بیرسٹرسلطان محمود کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ اکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا محکمہ آزادکشمیر حکومت کا ہی اختیار ہے،یہ محکمہ 1979میں جنرل حیات کی حکومت میںمحکمہ سروسسز کے ایک نوٹیفیکشن کے تحت کشمیر کونسل کو دیا گیا جو اسی طرح کے نوٹیفیکشن کے زریعے واپس بھی کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں ن لیگ کے تقسیم کشمیر کے ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر اس آئینی ترامیم کے نام پر پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کیخلاف وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر کو استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف آزادکشمیرمیں مضبوط قوت بن چکی ہے۔ تمام کارکنان بلا امتیاز اس تقریب میں شریک ہو کر ملی بیداری کا ثبوت پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا بلا شبہ بیرسٹر سلطان دنیا جہان مقدمہ کشمیرلرنے والے کشمیری قوم کے عظیم سپوت ہیں اور پوری قوم بیرسٹر سلطان محمود کی کال پر لبیک کہتے ہیں ۔انہوں نے کارکنان سے کہا کہ8جون کو قافلوں کی صورت میں تمام نوجوان ، بزرگ ، مرد و خواتین پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا استقبال کرنے کیلئے بھرپور انداز میں شریک ہوںانہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے آزاد کشمیر میں افطار ڈنرز کے موقع پر جلسوں سے خطاب کاسلسلہ جاری ہے پروگرام کے مطابق اس سلسلے میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آج 7 جون بروز جمعرات دھیرکوٹ میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کریں گے اور 9 جون بروزہفتہ میرپور میں افطار ڈنر سے خطاب کریں گے۔

جبکہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ وہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کے انتخابی مہم چلانے کے لئے پاکستان کے مختلف علاقوں میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کریں گے۔اس سلسلے میں وہ لاہور، نارووال، شکر گڑھ،سیالکوٹ ڈسکہ اور دیگر علاقوں کا دورہء کریں گے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پی ٹی آئی کے امیدواروں کی انتخابی مہم کے سلسلے میں عید کے بعد بھی پاکستان کے مختلف علاقوں کو دورہء کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ سازی اور پالیسی سازی کے اس عمل میں نوجوان نسل کی بامعنی شمولیت لازمی ہے۔ وقت کا تقاضہ ہیکہ نوجوان مردوزن اٹھ کھڑے ہوں اور تبدیلی کے اس کارواں کو فرنٹ سے لیڈ کریں۔ ذیشان حیدر نے مذید کہا کہ تحریک انصاف اس ملک کے ہر ایک با شعور شہری کی آخری امید ہے۔ اس ملک کا سارا نظام پرانا، کرپٹ اور فرسودہ ہو چکا ہے۔ ایک نئے نظام کو لانے کیلئے قوم کا اتحاد ا اتفاق درکار ہے۔پاکستان کا مستقبل تابناک ہے اور پاکستان کے نوجوان ہی عالمی سطح پر پاکستان کی کھوئی ہوئی عزت واپس لا سکتے ہیں۔ نوجوان بڑھ چڑھ کرتحریک انصاف کی رکنیت سازی مہم میں شریک ہوں، عہدوں پر آئیں اور اس ملک کو اپنے ہاتھوں سے سنواریں۔