نازی دور پرندے کی بیٹ کے نشان سے بڑھ کر کچھ نہیں،جرمن سیاستدان

اسلام ومہاجر مخالف جماعت آلٹر نیٹو فار ڈوئچ لینڈکے شریک بانی کے بیان پر ہنگامی ،کارروائی کا مطالبہ

جمعرات 7 جون 2018 16:13

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) مہاجرین مخالف دائیں بازو کی جرمن سیاسی جماعت اے ایف ڈی کے شریک بانی الیگزانڈر گاؤلینڈ کو نازی جرمنی کے جرائم کو گھٹا کر پیش کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے نازی دور کو محض پرندے کی بیٹ کے نشان جیسا قرار دیا ۔

(جاری ہے)

جرمنی کی مہاجرین اور مسلمان مخالف انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت آلٹر نیٹو فار ڈوئچ لینڈ( اے ایف ڈی )کے شریک بانی رہنما الیگزانڈر گاؤلینڈ نے پارٹی کے یوتھ ونگ کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ جرمنی کی ایک ہزار سال سے زائد تاریخ میں ہٹلر اور نازیوں کی حیثیت پرندے کی بیٹ کے نشان سے زیادہ نہیں۔

گاؤلانڈ کے ان الفاظ کی ملک بھر میں مذمت کی جا رہی ہے جن میں ان کی اپنی سیاسی جماعت کے بعض ارکان بھی شامل ہیں۔ ناقدین گاؤلانڈ پر الزام عائد کر رہے ہیں کہ انہوں نے ہولوکاسٹ کی ہولناکیوں کو کم کر کے پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ لیکن کیا اٴْن کے اس بیان پر انہیں قانونی کارروائی کا بھی سامنا ہو سکتا ہی

متعلقہ عنوان :