پیر کو جرمنی میں یوکرائنی امن مذاکرات شروع ہوں گے،ڈِرک ویزے

روسی و جرمن تعلقات کی بحالی کے لیے بھی مذاکرات ضروری ہیں،روس کے لیے جرمن پارلیمانی سفیر کی گفتگو

جمعرات 7 جون 2018 16:13

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) جرمنی کے نئے پارلیمانی سفیر برائے روس ڈِرک ویزے نے کہاہے کہ روس کے ساتھ ن تعاون بڑھانے سے ہم ایک دوسرے کے قریب تر ہو سکتے ہیں۔روس کے لیے مقرر جرمن اعلی نمائندے ڈِرک ویزنے جرمن ریڈیو سے بات چیت میں کہاکہ اٴْن کا پہلا روسی دورہ خاصا مفید رہا ہے۔ اس دورے کے دوران ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ میں قیام کے دوران انہوں نے گرمجوشی کو محسوس کرنے کے ساتھ ساتھ یہ تاثر بھی لیا کہ عام لوگ اور کاروباری حلقے جرمنی میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ رواں برس کے دوران وہ روس کے مزید دورے کر سکتے ہیں۔ ویزے کے خیال میں گیارہ جون کو برلن میں یوکرائنی امن مذاکرات روس اور جرمن تعلقات کو مزید آگے بڑھا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ روس اور جرمنی میں خلیج کی وجہ یوکرائنی تنازعہ ہے۔روس میں قیام کے دوران اپنی مصروفیات کا احاطہ کرتے ہوئے ڈِرک ویزے کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کے اہلکاروں کے علاوہ انہوں نے روس کی سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ بھی خصوصی ملاقاتیں کی ہیں۔

انہوں نے ملاقاتوں کے سلسلے میں روسی صدر کے خصوصی مشیر میخائل فیڈروٹوپ کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کو انتہائی اہم قرار دیا۔ فیڈوٹوف روسی صدر کے انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کے معاملات کے خصوصی مشیر ہیں۔جرمن پارلیمانی سفیر نے بتایا کہ سینٹ پیٹرز برگ ڈائیلاگ میں اٴْن کے ہم منصب میخائل فیڈوٹوف تھے اور مختلف امور پر ہونے والی بات چیت انتہائی مثبت رہی۔ سینٹ پیٹرز ڈائیلاگ حقیقت میں جرمنی اور روس کے درمیان مکالمتی و مذاکراتی فورم ہے۔ رواں برس اس فورم کا اجلاس اکتوبر میں روسی دارالحکومت ماسکو میں ہو گا۔