گوئٹے مالا میں اپوزیشن کا ہنگامی ادارے کے سربراہ کو برطرف کرنے کا مطالبہ

واقعے کی مکمل چھان بین کی جائے اور معلوم کیا جائے کہ کہیں کوئی مجرمانہ غفلت تو نہیں برتی گئی،اپوزیشن سربراہ کی گفتگو

جمعرات جون 16:13

گوئٹے مالا سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) گوئٹے مالا میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے والے ادارے کے سربراہ کو برطرف کر دینا چاہیے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ وہ فوئگو آتش فشانی سے قبل ابتدائی وارننگ دینے میں ناکام ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

ایسا بھی کہا جا رہا ہے کہ اس واقعے کی مکمل چھان بین کی جائے اور معلوم کیا جائے کہ کہیں کوئی مجرمانہ غفلت تو نہیں برتی گئی۔ ہفتے کے دن اس اچانک آتش فشانی کے نتیجے میں کم ازکم ننانوے افراد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔ بارش اور مزید آتش فشانی کے ممکنہ خطرے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :