جنگلات روڈ میں قائم جنوبی باغ کے اڈہ کی بائی پاس روڈ پر منتقلی کیخلاف ٹرانسپورٹروں اور تاجروں کا مین پل پر احتجاج

باغ راولپنڈی روڈ کئی گھنٹے تک بند ‘عوام اور خواتین کو مشکلات کا سامنا

جمعرات 7 جون 2018 16:14

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) جنگلات روڈ میں قائم جنوبی باغ کے اڈہ کی بائی پاس روڈ پر منتقلی کے خلاف ٹرانسپورٹروں اور تاجروں کا مین پل پر احتجاج ‘باغ راولپنڈی روڈ کئی گھنٹے تک بند عوام اور خواتین کو مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق جنوبی باغ اور شرقی حلقہ کے مختلف گائوں میں کے لیے قائم جنگلات روڈ پر واقع چار دیواری کے اندر اڈہ جو ورصہ40سال سے کام کر رہا ہے اس کو بعض سازشی عناصر اپنے زاتی مقاصد حاصل کرنے کے لیے کچھ علاقوںکی گاڑیاں یہاں چل رہی تھیں جس کو باغ انتظامیہ نے بائی پاس کے قریب منتقل کیا گیا ہے جو جنگلات روڈ کے تاجروں اور ان ٹرانسپورٹروں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے جس کو کسی صورت نہیں ہونے دیا جائے گا اس موقع پر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے اڈہ کے انچارج سردار بابر،اعجاز شاہ،گل میر خان،ضمیر شاہ،شہزاد عرف شدو،سردار فہیم،سردار رضوان،سردار پرویز،زبیر خان،اشراق خان،صداقت شاہ، ،سردار امتیاز،نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس اڈے کو کسی صورت دوسری جگہ شفٹ نہیں ہونے دیں گے یہ ہمارا اڈہ چالیس سال سے یہاں قائم ہے اور یہ مین سڑک سے اندر چار دیواری کے اندرہے یہ کوئی غیر قانونی نہیں ہے ہماری گاڑیاں مین سڑک پر کوئی نہیں کھڑی ہوتی صرف ہمیں بلیک میل کیا جا رہا ہے اور بعض بااثر لوگوں نے نیچے بائی پاس میں قائم کیا ہوا ہے اور اس کو کامیاب کرنا چاہتے ہیں ہم نے لاکھوں روپے کی گاڑیان خرید کر لوگوں کو سفری سہولیات مہیا کر رہے ہیں لیکن باغ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے ہمارے ساتھ ظلم کیا جاراہا ہے جبکہ اس اڈے سے بعض گاڑیوں کو چلانے کی اجازت دی گئی ہے اور ہمیں نہیں دی جاتی ہم بھی اس ملک کے شہری ہیں مظاہرین نے احتجاجی مظاہرے میں باغ انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی اور کہا کہ اگر24گھنٹے کے اندر ہمارے مطالبات کو پورا نہیں کیا جاتا تو ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے اور مکمل پہیہ جام ہڑتال کریں گے جس کی تمام تر زمہ داری باغ انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈھلی روڈ کے تمام تاجروں نے کہا کہ اس اڈے کی منتقلی کی وجہ سے ہمارا کاروبار ختم ہو رہا ہے ہم نے لاکھوں روپے لگا کر یہاں کاروبار شروع کیا ہے ۔