ضلعی انتظامیہ اور حساس ادارے افغانیوں کی بد معاشی کا نوٹس لیں‘ افغانی تاجر بازاروں میں عوام کو تنگ کر تے ہیں، زبردستی مال فروخت کر تے ہیں ‘جو گاہک سامان نہیں خرید پاتا افغان اسے دھکے مار کر نکال دیتے ہیں

جموں کشمیر لبریشن لیگ کے مرکزی چیف آرگنائزر محمد رمضان بٹ کی بات چیت

جمعرات 7 جون 2018 16:14

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) جموں کشمیر لبریشن لیگ کے مرکزی چیف آرگنائزر محمد رمضان بٹ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور حساس ادارے افغانیوں کی بد معاشی کا نوٹس لیں، افغانی تاجر بازاروں میں عوام کو تنگ کر تے ہیں، زبردستی مال فروخت کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ جو گاہک سامان نہیں خرید پاتا افغان اسے دھکے مار کر نکال دیتے ہیں ،افغانی تاجروں نے بد معاشی کی مثالیں قائم کر دی ہیں، انہوں نے ضؒعی انتظامیہ اور حساس اداروں سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد غیر ریاستی افغانیوں کو ریاست بدر کیا جائے یہ لوگ عوام کو تنگ کر تے ہیں جگہ جگہ غیر قانونی کاروبار لگا کر عوام کو پریشان کر تے ہیں خواتین کے ساتھ بد تمیزی کے بھی کئی واقعات ہوئے مگر نوٹس نہیں لیا گیا ، انہوں نے کہا کہ ہم افغانیوں کو منع کر تے ہیں مگر وہ بدمعاشی اور غنڈا گردی پر آجاتے ہیں پاکستان انہیں افغانستان بھیج دے یہ خطرناک لوگ ہیں رہنے والے وقتوں میں کوئی بڑا ناخوشگوار واقع رونما ہو سکتا ہے سرعام بدمعاشی کر رہے ہیں لوگوں کو تنگ کر رہے ہیں ہر قسم کے غیر قانونی کام یہی لوگ کر رہے ہیں نوٹس نہ لیا گیا تو حالات کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور حساس اداروں پر عائد ہو گی ۔