یوسف ملک کی جانب سے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے اعزاز دئیے افطارڈنر میں (ن) لیگکوٹلی کے کارکنان کا بائیکاٹ

جمعرات 7 جون 2018 16:14

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر کے اعزاز میں یوسف ملک کی جانب سے دئیے گئے افطارڈنر سے مسلم لیگ نون حلقہ ایک کوٹلی کے کارکنان نے بائیکاٹ کر دیا ۔ شیخ عاشق ارمان کی قیادت میں بائیکاٹ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون نے کوٹلی شہر کو کے کارکنوں کو بری طرح نظر انداز کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کوٹلی شہر کے سرگرم کارکن اور تاجر رہنما شیخ عاشق ارمان کی قیادت میں کوٹلی شہر کے کارکنوں نے ملک یوسف کی جانب سے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے اعزاز میں دئیے گے افطار ڈنر میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے، شیخ عاشق ارمان اور ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو بنے دو سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے ۔

اس دوران کوٹلی میں ۹ کروڑ کے فنڈز بذریعہ ٹکٹ ہولڈر تقسیم ہوئے ۔ ضلعی ہیڈ کوارٹر میں درجنوں آسامیوں پر تعیناتیاں ہوئیں مگر کوٹلی شہر کے کارکنان مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے ۔ کوٹلی اندرون شہر اس وقت ہم پانی بجلی اور دیگر مسائل کا شکار ہیں اورقیادت ہمارا فون تک اٹینڈ نہیں کرتی ۔ عاشق ارمان اور ساتھیوں نے فیس بک پر بھی مہم چلا رکھی ہے ۔