ایران کو یورینیئم افزودگی کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی،امریکہ

امریکہ اور عالمی برادری کے پاس ایران پر دبا ڈالنے کے بڑے وسائل موجود ہیں،وزارت خارجہ

جمعرات جون 16:14

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کو یورینیئم افزودگی کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی، امریکہ اور عالمی برادری کے پاس ایران پر دبا ڈالنے کے بڑے وسائل موجود ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈٖیا کے مطابق امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ امریکہ اور عالمی برادری کے پاس ایران پر دبا ڈالنے کے بڑے وسائل موجود ہیں۔

اگر ایران نے یورینیئم کی افزودگی کی کوشش کی تو اسے ایسا کرنے سے روک دیا جائیگا۔ ایران کو کسی بھی قیمت پر ایٹمی عسکری سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ فرانس کے وزیر خارجہ نے کہاکہ ایران کا یہ بیان کہ وہ یورینیئم کی افزودگی کی صلاحیت بڑھائے گا اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ سرخ نشان کے قریب پہنچ گیا ہے اور ایٹمی معاہدہ بکھر چکا ہے۔