برطانیہ،شر پسندوں نے ایک مسجد اور گوردوارہ کو آگ لگا دی،

دونوں عبادت گاہوں پر حملہ نفرت انگیز قرار

جمعرات 7 جون 2018 16:14

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) برطانیہ میں شر پسندوں نے بیسٹن میں مسجد اور لیڈی پٹ لین میںگوردوارے کوآگ لگا دی،دونوں عبادت گاہوں پر حملے کو پولیس نے نفرت انگیزحملہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں شرپسندوں نے لیڈز کے بیسٹن کے علاقے میں ایک مسجد اور لیڈی پٹ لین میں واقع ایک گوردوارے کوآگ لگا دی۔ یہ واقعہ بدھ کی صبح 3بجکر 40 منٹ پر پیش آیا۔ پولیس حکام کے مطابق فائر بریگیڈ نے آگ پر فوری قابو پالیا تاہم اس دوران مسجد کا دروازہ جل گیا۔ اس واقعے کے 40 منٹ بعد لیڈز میں واقع گوردوارے کو بھی 4بج کر منٹ پر شرپسندوں نے نشانہ بنایا' دونوں عبادت گاہوں پر حملے کو پولیس نے نفرت انگیزحملہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :