قطری خواہش جو پوری نہ ہو سکی،

نیٹو اتحاد نے خلیجی ریاست کی شمولیت سے انکار کر دیا واشنگٹن معاہدے کے آرٹیکل 10 کے تحت نیٹو میں صرف امریکا اور یورپی ممالک شامل ہوسکتے ہیں

جمعرات 7 جون 2018 16:16

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) شمالی اوقیا نوس کے فوجی اتحاد نیٹو نے خلیجی ریاست قطر کو شامل کرنے سے انکار کردیا ہے، واشنگٹن معاہدے کے آرٹیکل 10 کے تحت نیٹو میں صرف امریکا اور یورپی ممالک شامل ہوسکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی اوقیا نوس کے فوجی اتحاد نیٹو نے خلیجی ریاست قطر کو شامل کرنے سے انکار کردیا ہے۔

نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ فوجی اتحاد میں امریکا اور یورپ ہی شامل رہیں گے۔

(جاری ہے)

کسی خلیجی ملک کو اس میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔قبل ازیں ایک قطری وزیر نے بیان میں کہا تھا کہ ان کا ملک نیٹو کی رکنیت حاصل کرنیکی کوشش کررہا ہے اور اس سلسلے میں بات چیت بھی جاری ہے۔تاہم نیٹو کے ایک عہدیدار نے فرانسیسی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کے واشنگٹن معاہدے کے آرٹیکل 10 کے تحت نیٹو میں صرف امریکا اور یورپی ممالک شامل ہوسکتے ہیں۔قبل ازیں قطری وزیر برائے امور دفاع خالد بن محمد العطیہ نے منگل کو کہا تھا کہ ان کا ملک شمالی اوقیانوس کے فوجی اتحاد نیٹو میں شامل ہونے کا خواہاں ہے۔

متعلقہ عنوان :