میونسپل کمیٹی مچھ کے ملازمین کو گزشتہ دو ماہ کی تنخواہ نہ ملی،تاجروں نے ملازمین کو راشن دینا بند کر دیا

ملازمین کی عید کی خوشیاں بھی مانند پڑ گئیں

جمعرات 7 جون 2018 16:27

مچھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) میونسپل کمیٹی مچھ کے ملازمین کو گزشتہ دو ماہ کی تنخواہ نہ ملنے کے باعث تاجروں نے ملازمین کو راشن دینا بند کر دیا ملازمین کی عید کی خوشیاں بھی مانند پڑ گئیں ملازمین نان شبینہ کے لئے محتاج ہو گئے ہیں ملازمین کو سخت مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی مچھ کے ملازمین کو گزشتہ دو ماہ کی تنخواہ ملازمین کو نہیں ملی جس کی وجہ سے ملازمین کو سخت مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس سے قبل بھی متعدد بار ملازمین کو وقت پر تنخواہ نہیں ملتی ملازمین کے گھروں کے گیس بجلی کے بل وقت پر جمع نہ ہونے کی وجہ سے ان کے کنیکشن کاٹ دیے جاتے ہیں جبکہ دو ماہ راشن کے پیسے نہ دینے کی وجہ سے دوکانداروں نے تاجروں کا راشن بھی بند کر دیا ہے رہی سہی کسر عید کی آمد آمد نے پوری کر دی ملازمین نے اپنے بچوں کے لیے عید کے کپڑے بھی نہیں لئے عید کی شاپنگ نہ کرنے کی وجہ سے ملازمین اور ان کے بچے احساس محرومی کا شکار ہو گئے ہیں اس حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیبر یونین میونسپل کمیٹی مچھ کے صدر غلام مصطفی جنرل سیکریڑی ارشاد مسیح محمد ایوب و دیگر نے کہا کہ ہمیں دو ماہ کی تنخواہ نہیں ملی جس کی وجہ سے سخت مالی تنگ دستی کا شکار ہے آج اور کل پر ہم کو ٹر خایا جا رہا ہے ہر چھ ماہ بعد ہماری تنخواہیں نہیں ملتی ہم کام بھی کرتے ہیں وقت پر تنخواہ ہمارا حق اور قانونی تقاضہ ہے لیکن ہم اس حق سے محروم ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں 3 یوم کے اندر اندر تنخواہ نہیں ملی تو ہم احتجاج کریں گے اور اپنے بچوں کے ساتھ مچھ اڈے پر بھوک ہڑتال کریں گے اس حوالے سے جب چیف میونسپل آفیسر مچھ کا موقف لیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہر تین ماہ بعد جی ایس ٹی آتی ہے جس سے ہم ان کی تنخواہ ادا کرتے ہیں جی ایس ٹی اب تک موصول نہیں ہوئی جیسے ہی ہو گی ان کی تنخواہ بروقت ادا کر دی جائے گی یہاں کے عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کی تنخواہ جلد از جلد ادا کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :