مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کی حکومت کی دوسالہ کارکردگی شاندار اور تاریخ ساز ہے ،شاہ غلام قادر

محمد نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی نے آزادکشمیر کیساتھ خصوصی شفقت اور تعاون کیا ،ترقیاتی بجٹ گیارہ ارب روپے سے بڑھا کر اب پچیس ارب روپے تک جا پہنچا ہے، سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی ْ

جمعرات 7 جون 2018 16:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) سپیکر قانون ساز اسمبلی و سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی حکومت کی دوسالہ کارکردگی شاندار اور تاریخ ساز ہے ،قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آزادکشمیر کے ساتھ خصوصی شفقت اور تعاون کیا ترقیاتی بجٹ گیارہ ارب روپے سے بڑھا کر اب پچیس ارب روپے تک جا پہنچا ہے ۔

وفاقی محصولات سے حصہ 2.4 سے بڑھا کر 3.6 کر دیا گیا آزادکشمیر کے آئین میں ترامیم کے لیے تمام حکومتوں اور جماعتوں نے ہر دفعہ دعوے کیے مگر یہ اعزاز راجہ محمد فاروق حیدر خان اور ان کی حکومت کو حاصل ہوا جن کی ٹیم ،اراکین کابینہ و پارلیمانی پارٹی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اب آزادکشمیر کے عوام کی کونسل کی جانب سے کی جانے والی فنڈز کی بندربانٹ سے جان چھڑالی گئی ہے اب ریاست میں ایک باوقار اور بااختیار حکومت کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر ہو چکا ہے ہم نے مسلم لیگ ن پاکستان کے ان احسانات کا بدلہ آنیوالے عام انتخابات میں یکجان ہو کر چکانا ہے ان خیالات کااظہار انہوںنے مسلم لیگ ن آزادکشمیر بھر کے ضلعی صدور وعہدیداران کے اعزاز میں دیے گئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی جانب سے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔

(جاری ہے)

شاہ غلام قادر نے کہا کہ آزادکشمیر مسلم لیگ ن اور حکومت متحد ہے اور انشاء اللہ اکٹھے ہو کر جولائی میں عام انتخابات میں قائد پاکستان مسلم لیگ محمد نوازشریف کوبھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر ان احسانات کا قرض اتاریں گے جو انہوں نے آزادکشمیر کے عوام کے ساتھ کیے سپیکر قانون ساز اسمبلی نے کہا کہ دو سال کی کارکردگی سامنے ہے جو اقدامات مسلم لیگ ن کی حکومت نے اس مختصر عرصے میں اٹھاے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی یہ خصوصی کرم ہے اللہ رب العزت کا جس نے ہمیں یہ توفیق دی کہ ہماری حکومت ان تمام امور میں سے سرخرو ہوائی کارکنان مسلم لیگ ن کے لیے یہ بات باعث فخر ہونی چاہیے اور ہے بھی کہ ان کی حکومت نے ریاستی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ریکارڈ ساز اقدامات اٹھاے ۔