نگراں وزیراعظم کا کابینہ میں فی الوقت توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

جمعرات 7 جون 2018 16:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے اپنی کابینہ میں فی الوقت توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعظم نے وفاقی وزارت توانائی اور آبی وسائل کا اضافی چارج نگراں وزیراطلاعات سید علی ظفر کو دینے کافیصلہ کرتے ہوئے منظوری دے دی۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزارت آئی ٹی، میری ٹائم، پوسٹل سروسز سمیت کئی وزارتوں کے قلم دان ابھی نہیں دئیے گئے۔واضح رہے کہ حال ہی میں نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک کی 6 رکنی نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے، جس میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :