سندھ میں بھائی چارگی اور امن کو فروغ دینے کے لئے فضل الرحمن اپنا مثالی کردار ادا کرینگے ،محمد سلیم خمیسانی

جمعرات 7 جون 2018 16:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) معروف سیاسی و سماجی رہنماء خمیسانی سوشل ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی و چیئر مین محمد سلیم خمیسانی نے نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کا منصب سنبھالنے پر فضل الرحمن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ فضل الرحمن ایک قابل اور دیانتدار انسان ہیں انہوں نے بحیثیت چیف سیکریٹری سندھ مثالی دور گزارے سلیم خمیسانی نے اُمید ظاہر کی ہے کہ فضل الرحمن سندھ میں بھائی چارگی اور امن کے فروغ کے لئے مثالی کردار ادا کرینگے صوبے میں شفاف انتخابات کو یقینی بنا کر اپنی سابقہ کارکردگی کو مزید مضبوط بنا ئیں گے محمد سلیم خمیسانی نے سابقہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کو غیر جانبدار شخص کا نگرانی وزیر اعلیٰ سندھ کے لئے انتخاب پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔