کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں اندھیر نگری چوپٹ راج کا سلسلہ جاری

کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں جونیئر کلرک بھرتی ہونے والے عطا عباس کا سول انجینئرنگ کا ڈپلومہ جعلی نکلا

جمعرات جون 16:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں اندھیر نگری چوپٹ کا سلسلہ راج کا سلسلہ جاری ہے۔ جعلی ڈگری کا حامل شخص ڈائریکٹر انکوائریز کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی بن گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں جونیئر کلرک بھرتی ہونے والے عطا عباس کا سول انجینئرنگ کا ڈپلومہ جعلی نکلا ہے۔ ادھر عطا عباس جعلی ڈگری کی بدولت ترقی کی منازل طے کترے کرتے ڈائریکٹرانکوائریز کے عہدے تک پہنچ گئے ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں افسران اور من پسند ملازمین کی عیاشاں منظرعام پر آئی تھیں۔ صوبائی حکومت کی گرانٹ پر چلنے والے ادارے میں لاکھوں روپے کے عوض کئی ملازمین کو مستقل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :