چکوال،قصبہ بولے شریف بوچھال کلاں میں مسلح افراد کا گھر میں داخل ہوکر ایک شخص پر تشدد ،زخمی کردیا

جمعرات 7 جون 2018 16:49

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) قصبہ بولے شریف بوچھال کلاں پولیس چوکی کے علاقہ میں پانچ مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

ا برار حسین ولد دوست محمد نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان محمد زراعت،محمد شعیب، وجاہت علی، احسن علی اور مسماة تعظیم اس کے گھر میں داخل ہوئے اور احسن نے ڈنڈے کا وار اس کے سر پر کیا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ سب انسپکٹر وقاص الرحمن نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :