چکوال،قصبہ مارتھ تھانہ نیلہ کے علاقہ میں کلہاڑی کا وار کر کے دو بہنوں کو شدید زخمی کر دیاگیا

جمعرات 7 جون 2018 16:49

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) قصبہ مارتھ تھانہ نیلہ کے علاقہ میں کلہاڑی کا وار کر کے دو بہنوں کو شدید زخمی کر دیاگیا۔

(جاری ہے)

محمد اختر ولد محمد اقبال نے پولیس کو بتایا کہ محمد سلیم ولد دوریز خان نے اس سے لڑائی جھگڑا شروع کردیا، اس کی ہمشیرہ فرحت سلطانہ بچانے کیلئے آئی تو کلہاڑی کا وار اس کے سر اور بازوں پر کیا، فخر سلطانہ اس کی ہمشیرہ بھی چھڑانے کیلئے آئی تو سلیم نے کلہاڑی کا الٹاوار کر کے اس کو بھی شدید زخمی کردیا۔ سب انسپکٹر محمد اسلم نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :