الیکشن کمیشن نے ضلع کوئٹہ ، اٹک اور گھوٹکی کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات مسترد کر دیئے

جمعرات 7 جون 2018 16:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے ضلع کوئٹہ ، اٹک اور گھوٹکی کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات مسترد کر دیئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں پر اعتراضات سننے کے حوالے سے سماعت ہوئی ، سماعت کے دورانضلع کوئٹہ اورقصور کی حلقہ بندیوں پر اعتراضا ت کو سنا گیا ، اعتراضات سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے اعتراضات کو مسترد کر دیا ، الیکشن کمیشن نے ضلع اٹک اور گھوٹکی کی حلقہ بندیوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ بھی سنا یا ، دونوں اضلاع کی حلقہ بندیوں کے اعتراضات بھی مسترد کر دیئے گئے ، جبکہ الیکشن کمیشن نے مانسہرہ اور ایبٹ آباد کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات بھی مسترد کر دیئے ۔