نگراں وزیر داخلہ کی اسلام آباد کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات فراہم کرنے کی ہدایت

جمعرات 7 جون 2018 16:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) نگراں وزیر داخلہ محمد اعظم خان کی زیر صدارت چیف کمشنر آفس اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمیشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد اور اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے افسران شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

چیف کمیشنر اسلام آباد ڈاکٹر آفتاب درانی کی طرف سے وزیرداخلہ کو الیکشن سے متعلق بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 356 پولنگ اسٹیشنز مرد حضرات کے لئے ، اور 345 پولنگ اسٹیشنز خواتین کے لئے قائم کئے گئے ہیں جبکہ 87 مخلوط پولنگ اسٹیشنز ہوں گے وزیرداخلہ کو آئی جی اسلام آباد کی طرف سے بھی بریفنگ دی گئی آئی جی اسلام آباد نے الیکشن کے حوالے سے کئے جانے والے سیکورٹی اقدامات سے وزیرداخلہ کو آگاہ کیا۔

وزیر داخلہ کی طرف سے الیکشن کے دوران اسلام آباد کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔