Live Updates

ریحام خان عائشہ گلالئی پارٹ 2 ہیں ،ْفواد چوہدری

جمعرات 7 جون 2018 16:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان بیرسٹرفواد چوہدری نے کہا ہے کہ ریحام خان عائشہ گلالئی پارٹ 2 ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان بھی پی ٹی آئی کی سابق رہنما عائشہ گلالئی کی طرح ہیں، پہلے عائشہ گلالئی نے ایک بلیک بیری کا ذکر کیا تھا اب ریحام خان نے کہا ہے کہ میری کتاب میں ایک بلیک بیری کا ذکر ہے اور تحریک انصاف اسی سے خوفزدہ ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ریحام خان عائشہ دراصل گلالئی پارٹ 2 ہیں، کیا عمران خان کا بلیک بیری قبر میں لے کر جانا ہے اگر بلیک بیری عمران خان کا ہے تو میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے یا اس کا فورنزک کروا لیا جائے، لیکن جھوٹے اور من گھڑت بیانات کا سہارا لے کر الزامات نہ لگائے جائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات