سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے جلد ازالے کیلئے ایک جامع اورموثر پالیسی اپنائی گئی ہے‘شاہین خالد بٹ

جمعرات 7 جون 2018 16:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن(اوپی سی)پنجاب سینیٹر شاہین خالد بٹ نے کہا ہے کہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے جلد ازالے کیلئے ایک جامع اور موثر پالیسی اپنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ا و پی سی میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ سسٹم رائج کیاگیاہے اور ایک جدید کمپلینٹ ویب پورٹل قائم کی گئی ہے جس کے ذریعے اوورسیز پاکستانی دنیا بھر سے اپنی شکایات کا اندرج کراسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سمندرپار مقیم پاکستانیوں کی شکایات متعلقہ اضلاع تک پہنچا کر ان کی بھر پور الیکٹرانک مانیٹرنگ کویقینی بنایا جاتاہے جہاں ڈسٹرکٹ اوورسیزپاکستانیز کمیٹیاں ان کے حل کیلئے تندہی سے کام کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :