Live Updates

(ن)لیگ عام انتخاب میں کامیابی کے بعد پورے ملک میں حکومت بنا ئے گی ‘آزاد علی تبسم

بے بنیاد الزامات کی سیاست ملک و قوم کیلئے زہر قاتل ہے ، بہتان تراشیاں کرنے سے قوم کی منزل کھوٹی ہوتی ہے

جمعرات 7 جون 2018 16:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عام انتخاب میں کامیابی کے بعد پورے ملک میں حکومت بنا ئے گی ، عمران خان ایک بار پھر عام انتخاب میںشکست کھا جائیں گے ، عمران خان اور آصف علی زرداری کی عام انتخاب میں شکست یقینی ہے ، دونوں نے عوام کو مایوس کیا ہے۔

اپنے ایک بیان جھوٹ بولنے اور یو ٹرن لینے والوں نے قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا۔ ان عناصر نے جو بویا ہے وہی کاٹیں گے۔ بے بنیاد الزامات کی سیاست ملک و قوم کیلئے زہر قاتل ہے اور بہتان تراشیاں کرنے سے قوم کی منزل کھوٹی ہوتی ہے۔ جھوٹ بولنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عوام کو جدید ترین طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہسپتالوں میں جدید مشینری اور آلات فراہم کئے گئے ہیں۔

عوام کو جدید ٹرانسپورٹ کی سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ ملتان، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس سے روزانہ لاکھوں کی تعداد میں عوام مستفید ہو رہے ہیں۔عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی و خوشحالی کا تہیہ کیا ہوا ہے، آخری سانس تک عوام کی خدمت کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور وقت نے موقع دیا تو 2018 کے انتخابات میں بھرپور فتح حاصل کرکے عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات