29ویں رمضان کو عید کا چاند نظر آنے کے امکانات موجود ہیں ،ْمحکمہ موسمیات

جمعرات جون 16:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ 29ویں رمضان کو عید کا چاند نظر آنے کے امکانات موجود ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق 14جون کو رمضان کا چاند نظرآنے کے امکانات موجود ہیں، شوال کا چاند 14 جون کو پیدا ہوجائے گا ،ْ 14 جون کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہوگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ رواں برس دنیا کے بیشتر ممالک میں ایک ہی دن رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا آغاز ہوا ہے۔