سراج الحق کا لوئر دیر دھماکے پر اظہار افسوس

جمعرات 7 جون 2018 16:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے لوئر دیر میدان دھماکے کی شدید مذمت اور شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا ا ظہار کیاہے ۔سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے بھی لوئر دیر میدان دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔