ملک کو 79.58ملین ٹن توانائی کی ضرورت ہے، توانائی کی طلب 38فیصد گیس اور 34فیصد تیل سے پوری کی جاتی ہے، 6فیصد توانائی ایل این جی، ایل پی جی اور دیگر ذرائع سے پوری کی جاتی،سیکرٹری پٹرولیم کی نگران وزیر اعظم کو بریفنگ

جمعرات 7 جون 2018 17:23

ملک کو 79.58ملین ٹن توانائی کی ضرورت ہے، توانائی کی طلب 38فیصد گیس اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک کی زیر صدارت اجلاس ہوا، سیکرٹری پٹرولیم نے گیس و پٹرولیم مصنوعات پر بریفنگ دی اور ملک میں دستیاب تیل و گیس کے ذخائر سے متعلق آگاہ کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری پٹرولیم نے گیس و پٹرولیم مصنوعات پر بریفنگ دی اور ملک میں دستیاب تیل و گیس کے ذخائر سے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری پٹرولیم نے کہا کہ ملک کو 79.58ملین ٹن توانائی کی ضرورت ہے، توانائی کی طلب 38فیصد گیس اور 34فیصد تیل سے پوری کی جاتی ہے، 6فیصد توانائی ایل این جی، ایل پی جی اور دیگر ذرائع سے پوری کی جاتی ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہر سال 5لاکھ گیس صارفین کا اضافہ ہو رہا ہے، ملک میں گیس صارفین کی مجموعی تعداد 88لاکھ ہے،یومیہ ایک ہزار ملین مکعب کیوبک فٹ ایل این جی درکار ہے۔