ا لیکشن کمیشن کسی دبا میں آکر کام نہیں کرتا،حسن عسکری کا نام متفقہ طور پر فائنل کیا گیا،ترجمان الیکشن کمیشن

ہم نے آئین و قانون کے تحت جانا ہے اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں، حسن عسکری کے نام کا فیصلہ بھی آئین و قانون کے دائرے میں ہو،چار ناموں پر انتہائی آئینی طریقے سے مشاورت کی گئی،ترجمان الیکشن کمیشن کا (ن) لیگ کے بیان پر ردعمل

جمعرات 7 جون 2018 17:28

ا لیکشن کمیشن کسی دبا میں آکر کام نہیں کرتا،حسن عسکری کا نام متفقہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ا لیکشن کمیشن کسی دبا میں آکر کام نہیں کرتا، حسن عسکری کا نام متفقہ طور پر فائنل کیا،ہم نے آئین و قانون کے تحت جانا ہے اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں، حسن عسکری کے نام کا فیصلہ بھی آئین و قانون کے دائرے میں ہو۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان الیکشن کمیشن الطاف خان نے پنجاب کے نگران وزیراعلی ک کیلئے (ن)لیگ کی جانب سے حسن عسکری کا نام مسترد کیے جانے اور فیصلے پر نظر ثانی کے مطالبے پر اپنے ردعمل میں کہاکہ نگران وزیراعلی کا انتخاب سیاستدانوں کا کام تھا، ہمارے پاس ایک آئینی تقاضہ تھے، انہوں نے چار نام ہمیں دیئے۔

جن پر انتہائی آئینی و قانونی طریقے سے مشاورت کی گئی اور ہر ایک چیز کو پرکھا گیا، الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران اور چیف الیکشن کمشنر نے حسن عسکری کے نا م پر متفقہ طور پر اتفاق کیا۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا الیکشن کمیشن کسی دبا میں آکر نہیں بلکہ میرٹ پر کام کرتاہے، ہم نے آئین و قانون کے تحت جانا ہے اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں، حسن عسکری کے نام کا فیصلہ بھی آئین و قانون کے دائرے میں ہوا۔