حیدرعباس رضوی کی وطن واپسی کراچی والوں کے لیے بڑی بات ہے، اس نے کراچی میں بہت کام کیے ، تمام سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ انتخابات بروقت ہوں

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما میاں عتیق شیخ کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 7 جون 2018 17:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما میاں عتیق شیخ نے کہا ہے کہ حیدرعباس رضوی کی وطن واپسی کراچی والوں کے لیے بڑی بات ہے۔گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان واپس آ کر حیدرعباس رضوی نے ثابت کردیا ہے کہ ان کو ملک سے بہت محبت ہے۔ حیدر عباس رضوی نے کراچی میں بہت کام کیے ہیں۔

حیدر رضوی کے کراچی واپس آنے سے ایم کیو ایم کے سیاسی حالات بہتر ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

انتخابات کے حوالے سے کیے گے سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ تمام سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ انتخابات بروقت ہوں۔ میڈیا کو بھی انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے کام کرنا چاہیے۔پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) سے متعلق ایک سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ پی ایس پی ایک حقیقت ہے اور اسے بھی انتخابات لڑنے کا پورا حق حاصل ہے۔واضع رہے کہ جمعرات کو میڈیا میں کبر نشر ہوئی تھی کہ خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے پاکستان آنے والے حیدرعباس رضوی کینیڈا واپس جا رہے ہیں۔حیدر عباس رضوی کینیڈا میں ٹیکسی ڈرائیور چلا رہے ہیں ۔