سراج الحق کی لوئر دیر دھماکے کی شدید مذمت،شہید ا کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا

جمعرات 7 جون 2018 17:28

سراج الحق کی لوئر دیر دھماکے کی شدید مذمت،شہید ا کیلئے مغفرت اور زخمیوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے لوئر دیر میدان دھماکے کی شدید مذمت اور شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا ا ظہار کیاہے ۔سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے بھی لوئر دیر میدان دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔