ْعدالتی احکامات پر مشاورت کے بعد سید پرویز مشرف کی واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا ،ْڈاکٹر امجد

جمعرات جون 17:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمدامجد نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات پر مشاورت کے بعد سید پرویز مشرف کی واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف نااہلی کیس میں عدالتی کاروائی پر اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کا ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد نے کہا کہ سید پرویز مشرف نے پہلے ہی سے عید کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا تھا۔ ڈاکٹر محمد امجد نے کہاکہ عدالتی احکامات پر مشاورت کے بعد سید پرویز مشرف کی واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، اب بھی کریں گے۔ ڈاکٹر محمد امجد پرویز مشرف چاروں صوبوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔