انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی خریدمیں استحکام،

فروخت میں1پیسے کااضافہ اوپن کرنسی مارکیٹ، امریکی ڈالراور چینی یوآن کی قدر میں استحکام جبکہ یورو، برطانوی پائونڈ،سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قدر میںاضافے کا رجحان رہا

جمعرات جون 17:38

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی خریدمیں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں استحکام، فروخت میں میںاضافے کا رجحان رہا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالراور چینی یوآن کی قدر میں استحکام جبکہ یورو، برطانوی پائونڈ،،سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں استحکام جبکہ فروخت میںمزید1پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.62روپے پرمستحکم اور قیمت فروخت115.67روپے سے بڑھ کر115.68روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید118.00روپے اور قیمت فروخت118.50روپے پرمستحکم رہی۔

(جاری ہے)

یوروکی قدرمیں1.25روپے اور برطانوی پائونڈ کی قدرمیں ایک روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید138.00روپے سے بڑھ کر139.25روپے اور قیمت فروخت139.50روپے سے بڑھ کر140.75روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید157.50روپے سے بڑھ کر158.50روپے اور قیمت فروخت159.00روپے سے بڑھ کر160.00روپے ہوگئی۔

سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قدرمیںبالترتیب15اور15پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.25روپے سے بڑھ کر31.40روپی اور قیمت فروخت31.55روپے سی بڑھ کر31.70روپے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید32.05روپے سے بڑھ کر32.20روپے اور قیمت فروخت32.35روپی سے بڑھ کر32.50روپے ہوگئی۔جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید18.50روپے اور قیمت فروخت19.50روپے پرمستحکم رہی۔