این ڈی ایم اے کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وزارت سے نکال کر وزیراعظم آفس کے ماتحت کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

جمعرات جون 17:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2018ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم ای) کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وزارت سے نکال کر وزیراعظم آفس کے ماتحت کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری آفس میمورنڈم کے مطابق وفاقی کابینہ کے احکامات کی روشنی میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو وزیر اعظم آفس کے ماتحت کردیاگیا ہے۔ یہ میمورنڈم فوری طورپر نافذ العمل ہوگا جس کی روشنی میں این ڈی ایم اے کو رولز آف بزنس 1973کے شیڈول II کے تحت موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کی فہرست سے حذف کردیا جائے گا۔ اس ضمن میں رولز آف بزنس 1973میں ضروری ترمیم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :