نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کافیصلہ الیکشن کمیشن نے متفقہ طورپر کیا ہے، الیکشن کمیشن

جمعرات 7 جون 2018 17:38

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کافیصلہ الیکشن کمیشن نے متفقہ طورپر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کافیصلہ الیکشن کمیشن نے متفقہ طورپر کیا ہے، الیکشن کمیشن پر اس ضمن میں کوئی دبائو نہیں، الیکشن کمیشن میرٹ پر کام کررہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو الیکشن کمیشن کے ترجمان الطاف خان نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے حسن عسکری کے تقرر پرتنقید پررد عمل میں کہا کہ نگران سیٹ اپ کا معاملہ آئینی ہے ۔

الیکشن کمیشن پر کوئی دبائو نہیں ۔ الیکشن کمیشن میرٹ پر کام کرتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے حسن عکسری کا فیصلہ متفقہ طورپر کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے بنائی گئی کمیٹیوں میں اتفاق رائے نہ ہونے کے بعد سپیکر کی جانب سے یہ نام بھجوائے گئے تھے۔