آئندہ عام انتخابات 2018ء کے لئے پوسٹل بیلٹ کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ 5 جولائی مقرر

جمعرات 7 جون 2018 17:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات 2018ء کے لئے پوسٹل بیلٹ کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ 5 جولائی مقرر کی ہے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعرات کو جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق مسلح افواج کے ممبران اور ان کے اہل و عیال جو انتخابات کے روز اپنے حلقے کی بجائے کسی دوسری جگہ پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ جو لوگ جیلوں میں ہونے کی وجہ سے پولنگ سٹیشن پر جا کرووٹ کاحق حاصل نہیں کرسکتے ان سے پوسٹل بیلٹ کے لئے درخواستیں 5 جولائی تک طلب کر لی ہیں ۔یہ پوسٹل بیلٹ 10جولائی تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ اس کے لئے پولنگ کا عملہ پولیس اہلکار اور ایسے ملازمین جو انتخابی ڈیوٹی کی وجہ سے اپنے متعلقہ پولنگ سٹیشن پر جا کر ووٹ کاسٹ نہیں کر سکتے وہ بھی پوسٹل بیلٹ حاصل کرسکیں گے۔ پوسٹل بیلٹ کے لئے درخواست فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔