وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان مسز روشن خورشید بروچا نے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کا چارج سنبھال لیا

جمعرات 7 جون 2018 17:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان مسز روشن خورشید بروچا نے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کو وزارت میں وزارت امور کشمیر وگلگت بلتستان ، جموں کشمیر کونسل، جوائنٹ سیکرٹری جی بی کونسل سے وزارت اور دونوں کونسلز کے فنکشنز سے متعلق آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں وفاقی سیکرٹری امور کشمیر ، جوائنٹ سیکرٹریز کے علاوہ وزارت اور دونوں کونسلز کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ نگران سیٹ اپ کے میڈیٹ کے مطابق اس عرصے میں وزارت اور کونسلزز کے تفویض کردہ کردار میں بہتری لانے کی کوشش کریں گی جس کے لئے وزارت اور کونسلز کے ملازمین کو ایک ٹیم کی مانند کام کرنا ہوگا۔ اس سے قبل وزارت انسانی حقوق اور وزارت سیفران میں بھی وفاقی وزیر کے متعلقہ وزارتوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :