Live Updates

بنوں سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری

جمعرات 7 جون 2018 17:42

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) بنوں کے ایک قومی اور چار صوبائی حلقوں پر سیاسی و مذہبی جماعتوں کیساتھ ساتھ آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے عوامی نیشنل پارٹی کے اُمیدوار حاجی تیمور باز خان ایڈووکیٹ نے حلقہ پی کے 87پر انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے سابق سینیٹر حاجی باز محمد خا ن ایڈووکیٹ، اے این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ناز علی خان ، ایف آر بنوں کے صدر حاجی گل نواب خان ، ڈسٹرکٹ کونسلر ملک شیروز خان ،ملک عدنان خان ، این وائی او کے صوبائی رہنماء حکمت پختون، تحصیل ڈومیل کے صدر ملک عرفان ، جنرل سیکرٹری جوہر علی اور ملک عدنان کی قیادت میں کارکن بڑی تعداد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جلوس کی شکل میں پہنچ گئے پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان وزیر کی طرف سے حلقہ پی کے 98کیلئے ان کے بھائی ڈسٹرکٹ کونسلر ملک گل باز خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے جماعت اسلامی کے مفتی صفت اللہ نے این اے 35، حاجی جہانگیر نے پی کے 90، اختر علی خان نے پی کے 87، پی کے 89 پر الحاج یوسف خان میتا خیل اور پی کے 88کیلئے حاجی اختر علی شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر ناصر خان ، تمیز الدین اور تحصیل نائب ناظم ڈاکٹر ریاض ، سید ظہور علی شاہ اور دیگر کارکنان موجود تھے ، قومی وطن پارٹی کی طرف سے پی کے 89پر عدنان خان وزیر نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات