ڈیرہ اسماعیل خان، آئل ایجنسی میں ڈکیتی کی واردات، مسلح افراد موقع پر موجو د ملا زمین سے 1 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ، تین مو با ئل سیٹ ، شنا ختی کارڈ و دیگر سا ما ن چھین کر فرار ہو گئے ، مقدمہ در ج

جمعرات 7 جون 2018 17:46

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) تھا نہ یونیورسٹی کی حدود میں قائم آئل ایجنسی میں ڈکیتی کی واردات میں تین مسلح افراد موقع پر موجو د ملا زمین سے 1 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ، تین مو با ئل سیٹ ، شنا ختی کارڈ و دیگر سا ما ن چھین کر فرار ہو گئے ، مقدمہ در ج تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں چشمہ شوگر مل نمبر 1 کے قر یب ملک آئل ایجنسی میں شا م کے وقت تین مسلح افراد دا خل ہو ئے اور انہوں نے آئل ایجنسی میں مو جو د سمیع اللہ مر وت ولد عطاء الرحما ن سے چالیس ہزار روپے نقد ، ایک پستو ل ، ایک مو با ئل ، ایک یو ایس بی ، عصمت اللہ سے پینتیس ہزار روپے نقد ، ایک موبائل فو ن ، ڈرائیونگ لائنسنس ایک شناختی کارڈ جاوید اقبا ل سے پینتالیس ہزار روپے نقد ، ایک موبائل اور مستر ی شریف سے 5500 روپے نقد چھین لئے اور موقع سے فرار ہو گئے گومل یونیورسٹی پولیس نے سمیع اللہ مر وت کی رپورٹ پر 382 پی پی سی کے تحت ضیا ء اللہ محسو د ، عبداللہ سکنہ ٹا نک سمیت تین افراد کے خلاف رپورٹ در ج کر لی ہے

متعلقہ عنوان :